• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کولاج بشکریہ ٹوئٹر
کولاج بشکریہ ٹوئٹر 

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم عادل شیخ پیا گھر سدھار گئیں۔

عائشہ حلیم نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عروسی لباس پہنے اپنے دولہے میاں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

عائشہ حلیم نے اس تصویر کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

اس تصویر کو رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے ری ٹوئٹ کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے بیٹی کی شادی کے موقع پر اس نئے نویلے جوڑے کو دعائیں دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ شکر الحمدُاللّٰہ ! اللّٰہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ ایسے ہی ہنستا مُسکراتا اور خوش و خُرم رکھے، آمین۔

واضح رہے کہ عائشہ حلیم عادل شیخ والد کے ہمراہ اپنی تصویریں ٹوئٹر پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہا ہونے پر بھی عائشہ حلیم نے والد، سیاسی رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو کہ خوب وائرل ہوئی تھی۔


قومی خبریں سے مزید