• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹ پڑا، اطراف سے انخلا کا عمل شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں پہاڑ سمیرو پھٹ پڑا جس کی وجہ سے اطراف میں رہنے والوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا اور تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے شہریوں کو آتش فشاں کے اخراج کے مرکز سے 8 کلومیٹر دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے کہا کہ انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں آتش فشاں سے اخراج جاری ہے جس کےاردگرد 8 کلومیٹر کا علاقہ نو گو زون قرار دے دیا ہے۔

جاپانی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آتش فشاں اخراج کے بعد سونامی کے امکان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام نے کہا کہ نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں تعینات ہیں، آتش فشاں کے اخراج کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید