بھارتی شیئر بازار میں مسلسل چوتھے روز منفی رجحان دیکھا گیا۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس 446 پوائنٹس کمی کے بعد 84 ہزار 514 پوائنٹس پر آ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی ففٹی 222 پوائنٹس کمی کے بعد 25 ہزار 918 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے ایک سال سے زائد عرصے تک وینزویلا کے معاملات چلانے اور تیل پر قبضہ رکھنے کے عزائم کا اظہار بھی کیا۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ امریکی فوجی برتری کی وجہ سے لوگ ہمیں چیلنج کرنے سے گھبرائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سو میل کی رفتار سے طوفانی ہواؤں نے موسم کو مزید سخت اور مشکل بنادیا ہے۔
امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اورمرد کو گولی مار کر زخمی کیا گیا ہے۔
ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین تائیوان میں کیا اقدام کرتا ہے یہ چینی صدر پر منحصر ہے۔
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ امریکا آہستہ آہستہ اپنے اتحادیوں سے دور ہوتا جارہا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ تھامس براک نے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین مزاکرات شروع کریں۔
ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ کانگریس کا آئینی فرض ہے کہ وہ جنگ اور امن کے فیصلوں میں کردار ادا کرے۔
شام کی وزارتِ صحت کے مطابق ایس ڈی ایف کے حملوں میں اب تک 9 شہری جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
کالج کا لائسنس منسوخ ہونے پر ہندو انتہا پسند تنظیموں نے جشن منایا۔
وینزویلا دنیا میں سب سے زیادہ ثابت شدہ تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2023 میں وینزویلا کے تیل ذخائر کا تخمینہ (303) تین سو تین بلین بیرل لگایا گیا تھا جوکہ امریکا کے پاس موجود تیل کے پچپن اشاریہ پچیس بلین بیرل کے ذخائر سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
3 بار ایم ایل اے رہنے والے 73 سالہ بزرگ سیاستدان دیوندر کمار جین کی 31 سالہ آریا من سنڈیا، یونین وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیو ترادیہ سنڈیا کے بیٹے کے پاؤں چھونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فضائی حملے کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔