پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا پہلا دن منفی رہا۔
100 انڈیکس 5 سو 37 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 6 سو 12 پر بند ہوا ہے۔
کاروبای دن میں 100 انڈیکس 7 سو 34 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں 12 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 3 ارب 24 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 6 سو 61 ارب روپے ہے۔