• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی انجینئرنگ ایکسپو آج بیوٹمز میں ہوگی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین میر مسعود راشد اور وائس چیئرمین بلوچستان ناصر مجید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی انجینئرنگ ایکسپو آج بیوٹمز میں ہوگی ،پاکستان انجینئرنگ کونسل ، پاکستان ڈویلپمنٹ کمیٹی ، انجینئرنگ کیپ اسٹون سالانہ سیریز کے تحت ہونے والے ایکسپو میں بلوچستان کی تین انجینئرنگ یونیورسٹیوں کے طلباء کے فائنل ایئر کے تقریباً 100 پراجیکٹس کی نمائش کی جائے گی ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کونسل کے تحت بلوچستان میں ایسے پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے جو معاشرے کے لئے فائدے مند ثابت ہوں جب بھی حکومت تبدیل ہوتی ہے تو وہ گزشتہ حکومت کے دور میں شروع ہو نے والے پراجیکٹس کو روک دیتی ہے ، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معاشرے کے لئے فائدے مند ثابت ہونے والے پراجیکٹس مزید آگے لیکر چلیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے طلباء اور فیکلٹی کو پہچاننے اور ان کو انعام دینے کے لئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے منتخب کردہ فائنل ایئر ڈیزائن پراجیکٹس کے درمیان سالانہ علاقائی سطح کے مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں انجینئرنگ کیپ اسٹون ایکسپو کے عنوان سے تقریبات کا سلسلہ ملک بھر میں انجینئرز ، آجروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے تاکہ اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی ، تحقیق ، صنعتی اور سماجی مسائل کے حل پر مبنی آخری سال کے ڈیزائن کے منصوبے متعلقہ لوگوں تک پہنچائے جائیں ۔ بیوٹمز ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نسٹ کوئٹہ کیمپس کے 100 فائنل ایئر پراجیکٹس پیش کئے جائیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید