• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر دہشتگردوں کا خاتمہ کرے، حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ محمد و آل محمد کی محبت میں زندگی بسر کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اسوہ خاتونِ جنت خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے ۔ بے مقصد زندگی گزارنے والے چلتی پھرتی لاش ہوتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈاکٹر سید اشتیاق حسین شاہ آف تریٹ سیداں کی اہلیہ کی رسم چہلم کے موقع پر انکی رہائش گاہ میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ اسلام دشمن قوتیں عالمی ایجنڈے کے تحت انسانیت دشمنی پر اتری ہوئی ہیں جسکی وجہ سے عالم اسلام زبوں حالی کا شکار ہے، مسلمانوں کو عصبیت کی آگ میں جھونک دیا گیا ہے جو اسرائیل بھارت کے مقابلے کی بجائے آپس میں دست و گریباں ہیں جسکا دشمن بھر پور فائدہ اٹھا رہا ہے۔ حکومت مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا کھوج لگا کر انکا قلع قمع کرے ۔
اسلام آباد سے مزید