• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں نوبت گورنر راج تک نہیں جائے گی، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں نوبت گورنر راج تک نہیں جائے گی۔

ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اسمبلی تحلیل سے متعلق سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہے اسمبلیوں میں واپس آکر قانون سازی میں کردار ادا کریں۔

گورنر غلام علی نے یہ بھی کہا کہ جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلیاں توڑنے کے بیان سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے، مئی تک انتخابات کا مطالبہ کرنے والے اگست تک جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید