کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت روس سے تیل خرید سکے گا، امریکا نے 30روز کی چھوٹ دیدی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بھارت کو روسی خام تیل کی خریداری کے لیے 30 دن کی عارضی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسینٹ کے مطابق، یہ چھوٹ صرف ان روسی بحری جہازوں کے لیے ہے جو 5 مارچ 2026 تک سمندر میں لوڈ ہو چکے تھے لیکن پابندیوں کی وجہ سے کہیں رک گئے تھے۔