• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی 106 پروازیں منسوخ

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

ملک کے بین الاقوامی ایئرپورٹس سے آج متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر سمیت مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک کے لیے 106 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، شارجہ، کویت اور بحرین کے لیے 26 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، دوحہ، بحرین، کویت اور شارجہ سمیت دیگر مقامات کے لیے 18 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظہبی، قطر، کویت اور بحرین کی 22 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

اسی طرح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، قطر اور ابوظہبی کے لیے 14 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے دبئی، شارجہ، راس الخیمہ، بحرین، دوحہ اور کویت کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ سے 4 اور فیصل آباد ایئرپورٹ سے 8 پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سے گزشتہ 7 دن کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے لیے منسوخ ہونے والی پروازوں کی مجموعی تعداد 814 تک پہنچ گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید