وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو منفی سیاست ترک کرنی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جہاں اتنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے وہاں یہ بھی تسلیم کرلیں کہ انہوں نے اسمبلی چھوڑ کر غلطی کی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیوں میں واپس آئیں اور انتخابی اصلاحات کے پیکیج پر کام کریں، تاکہ اگلے انتخابات میں تنازع پیدا نہ ہو۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں کم از کم 10 سال کا استحکام چاہیے، سیاست میں 20 ٹوئنٹی ترک کرکے ٹیسٹ کرکٹ والا ٹمپرامنٹ اپنانا ہوگا۔