• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں، ایاز صادق کا دعویٰ

وفاقی وزیر سردار ایاز صادق نے نئے برس کے آغاز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کا دعویٰ کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے دعویٰ سے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات 2023ء میں ہوں گے، پارٹی امیدواروں کو نواز شریف ہی ٹکٹ جاری کریں گے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگست 2023ء میں حکومتی مدت پوری ہورہی ہے، جس کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارچ تا جون 2023ء میں اسمبلیوں کا ٹوٹنا ناممکن نظر آرہا ہے، اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ اس دوران آجائے گا۔

ایازصادق نے کہا کہ اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کو پہلے ہی سیل کرنا چاہیے تھا۔

اعظم سواتی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو رہا ہونا چاہیے مگر ان کو خود پر کنٹرول کرنا چاہیے، قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید