• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور بھی ماہرہ خان کی خوبصورتی سے متاثر

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی نے سرحد پار بھارتی حسنیاؤں کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی متعدد خوبصورت تصویریں شیئر کیں، یہ تصویریں حقیقت سے قریب تر پینٹنگز کے نمونوں پر مبنی تھیں۔


اداکارہ کا یہ تصویریں اپلوڈ کرنا ہی تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اُن کے فالوورز نے ماہرہ کی خوبصورتی کے قصیدے پڑھنا شروع کر دیے۔

کمنٹ باکس میں آنے والی تعریفوں میں معروف شخصیات کے نام بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں بھارتی اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہیں۔

سونم کپور بھی ماہرہ خان کی تصویروں کو دیکھ کر متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں اور  اداکارہ کے حسن کی تعریف کرتے ہوئے ناصرف دل کا ایموجی بنایا بلکہ ’آپ حسین ہیں‘ لکھ ڈالا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید