• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کا موقف سامنے آگیا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ نہ کھلانے پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پرتگال کی فٹبال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

جارجینا روڈریگز نے فرنانڈو سینٹوز کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نےمیچ کے بعد انسٹاگرام پر لکھا کہ جب 11 کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریں آپ پر تھیں۔

جارجینا روڈریگز نے مزید لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔

انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔

دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کو نہ کھلانے سے متعلق منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کہا تھا کہ فیصلہ حکمت عملی تھا اور کچھ نہیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید