• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایئرپورٹ پولیس نے گمشدہ موبائل فونز برآمد کرکے مسافر کے حوالے کردیے

مسافر محمد عارف نے ایئرپورٹ پولیس کے احساس ذمہ داری اور اس کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔
مسافر محمد عارف نے ایئرپورٹ پولیس کے احساس ذمہ داری اور اس کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

کراچی کی ایئرپورٹ پولیس نے مسافر کے 4 قیمتی موبائل فونز پر مشتمل بیگ گمشدگی کے تین دن بعد تلاش کرکے مسافر کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق 4 دسمبر کو محمد عارف نامی مسافر اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 369 کے ذریعہ کراچی پہنچا اور اپنا ایک پارسل ایئرپورٹ پر ہی بھول گیا۔

اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ مسافر نے اگلے روز 5 دسمبر کو ایئرپورٹ تھانے میں پارسل میں موجود لگ بھگ آٹھ لاکھ روپے مالیت کے 4 قیمتی موبائل فونز کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

 ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ کے مطابق انہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے مذکورہ پارسل تلاش کرکے اس میں موجود 4 موبائل فونز مسافر کے حوالے کر دیے۔

مسافر محمد عارف نے ایئرپورٹ پولیس کے احساس ذمہ داری اور اس کی مدد پر شکریہ ادا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید