• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 15 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، گھر میں کام کرنے والا گرفتار

کراچی کے علاقے صفورا میں 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا ہے۔

کراچی میں موسمیات کے قریب لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 15 سال کی زینب سے زیادتی اور قتل کے الزام میں عرفان نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ایس ایس پی ایسٹ سردار عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ زینب گھر میں اکیلی تھی، والدین کام پر گئے تھے، ملزم عرفان مقتولہ کے والد رحیم کا جاننے والا ہے۔

عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ کچھ دنوں سے ملزم عرفان گھر میں کام کاج کیلئے آ رہا تھا، آج زینب کو اکیلے پا کر زیادتی کی اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

 ایس ایس پی ایسٹ سردار عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور میڈیکو لیگل کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق میڈیکو لیگل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، پولیس مزید معلومات اور شواہد حاصل کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید