• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سخت سیکیورٹی، اسٹیڈیم قلعہ بن گیا، شہری پریشان

ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان ٹیسٹ اس قدر سخت حفاظتی انتظامات میں ہورہا ہے کہ میچ شروع ہونے سےایک دن قبل اسٹیڈیم قلعے کا منظر پیش کررہا ہے۔ پی سی بی کے ساتھ بنائے گئے پلان کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔ کئی کلومیٹر دور سے ٹریکٹر ٹرالیاں لگاکر سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ منٹوں کا فاصلہ گھنٹے میں طے ہورہا ہے۔ اسٹیکر والی گاڑیوں کو بھی اسٹیڈیم کی حدود میں داخل ہونے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ میچ سے ایک دن پہلے جس طرح کی سیکیورٹی ہے اس کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ میچ والے دن تماشائیوں کو مزید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس اور ٹریفک پولیس جگہ جگہ روک کر لوگوں کو چیک کررہی ہے ۔ شہریوں کو کہنا ہے کہ ملتان میں ٹیسٹ کرانا اعزاز ہے لیکن پولیس نے غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرکے پورے شہر کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔ جمعرات کو اسٹیڈیم میں داخل ہوتے وقت یہ بات مشاہدے میں آئی کہ پولیس نے اسٹیڈیم کو قلعے کی طرح بناکر بمشکل اسٹیڈیم میں داخل ہونے دیا گیا۔ کئی ہزار پولیس اور سیکیورٹی اہلکار ٹیموں کی حفاظت پر مامور ہیں۔

اسپورٹس سے مزید