• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت قوانین کے باعث ورلڈ کپ میں شائقین کا جوش و خروش کم

دوحا(نمائندہ خصوصی) قطر میں دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ فیفا ورلڈکپ مقابلوں میں ٹیموں کےانخلاء اور سخت اسلامی قوانین کے باعث گزشتہ ایونٹس کے مقابلے میں جوش وخرش کم نظر آرہا ہے، ایونٹ کا آغاز کے موقع پر 32ٹیمیں شامل تھیں اور ان کے شائقین اپنی ٹیموں کے تین میچزکو دیکھنےکیلئے تین دن قیام بھی کرلیتےتھے لیکن اب ایسا نہیں ہے ، ایونٹ میں بچنے والی ٹیموں کے زیادہ شائقین قطر میں رہنےکو ترجیح دیتے نظر نہیں آرہےہیں۔ اسلامی احکامات کی روشنی میں مختلف چیزوں پرپابندی کے سبب غیرملکی اور خصوصی طور پر یورپی شائقین یہاں سےنکلنےمیں ہی عافیت محسوس کرتے نظر آتےہیں۔ دنیا بھرسے آنیوالے مہمانوں کیلئے قطری حکومت نے شاندار انتظامات کیلئے ہیں ، ہیاکارڈ کی شرط بھی ختم ہوگئی ہے اور عرب ممالک سے شائقین کیلئے آنے میں شرائط نرم کردی گئی ہیں ۔ غیرملکی شائقین عرب ممالک سے آنے والے بیشتر شائقین میچ والے دن آتےہیں اور واپس روانہ ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فائنل راؤنڈز سے قبل اب رہائش بھی باسانی دستیاب ہیں۔

اسپورٹس سے مزید