• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریشر بہتر کرنے کیلئے گیس کمپریسر لگانے والوں کیخلاف مہم شروع

اسلام آباد (نامہ نگار) سوئی ناردرن گیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پریشرکو بہتر کرنے کے لئے گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون مہم شروع کردی ۔حکام نےکہا ہے کہ گیس کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے کنکشنز منطقع کئے جائیں گے ، گزشتہ روز ایس این جی پی ایل کے شعبہ یو ایف جی نے راولپنڈی سٹی کینٹ کے متعدد علاقوں سے 39 گیس کمپریسر اتار لئے ۔اس حوالہ سے جی ایم سوئی گیس راولپنڈی ریجن سید مختار شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بھارہ کہو، ، آئی الیون ،سنگ جانی کےعلاقوں میں ایس این جی پی ایل نے کارروائیاں کرتے ہوئے گیس کمپریسر قبضہ میں لیے۔ ایس این جی اپی ایل اسلام آباد کے جی ایم خرم نے کہاکہ کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچنا غیر قانونی ہے گیس چوری روکنے کے لیے ہم کمپریسر قبضہ میں لے کر کنکشنز منقطع کررہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید