• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
منوج باجپائی، فائل فوٹو
منوج باجپائی، فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی کی والدہ گیتا دیوی گزشتہ روز 80 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، منوج باجپائی کی والدہ کو ایک ہفتہ قبل اسپتال دہلی میں داخل کروایا گیا تھا۔

البتہ، ابھی تک اداکارکی والدہ کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے لیکن مبینہ طور پر ان کی صحت گزشتہ 20 دنوں سے خراب تھی۔ 

منوج باجپائی کے مینجر نے گزشتہ روز اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’گیتا دیوی کی عمر 80 سال تھی اور ان کی گزشتہ 20 دنوں سے صحت خراب تھی‘۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ ’انتقال آج صبح 8 بجکر 30 منٹ پر  ہوئی، گیتا دیوی نے تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں‘۔


کچھ میڈیارپورٹس میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ اداکار کی والدہ کی طبیعت کچھ دن پہلے بہتر ہوئی تھی  لیکن بدھ کی رات میں اچانک طبیعت پھر بگڑ گئی اور گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا۔

اس سے قبل، گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں منوج باجپائی نے اپنے والد کو کھویا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید