• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منوج باجپائی کا فیصل کپاڈیا کیلئے خصوصی پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار منوج باجپائی نے پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر منوج باجپائی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اُنہوں اپنے کام کو سراہنے پر پاکستانی گلوکار فیصل کپاڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے فیصل کپاڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ’ہیلو، مجھے سونیا سنگھ( بھارتی صحافی) نے بتایا تھا کہ آپ میرے کام کی کتنی تعریف کرتے ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’میں آپ سے بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ میرے کام کو پسند کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’اسی طرح میرا کام اور میری فلمیں دیکھتے رہیں اور جو بھی کام میں کرتا ہوں اس کے لیے میری حوصلہ افزائی کرتے رہیں‘۔

منوج باجپائی نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے فیصل کپاڈیا کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید