ملتان (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی دس سالہ لیز کا معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے پر پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے دستخط کئے ۔معاہدے کی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعے کو ہوئی۔