• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ پوجا پاٹ کی تصویریں وائرل، مسلم مداح سیخ پا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی معروف اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ ہندو مذہب کے طور طریقوں سے پوجا پاٹ کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ نئی تصویریں گزشتہ کل شام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

یہ تصاویر عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ڈائریکٹر ادویت چندن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جن پر اُن کا لکھنا ہے کہ ’عامر خان پروڈکشنز کے نئے آفس میں پوجا‘۔


ان تصویروں میں عامر خان کو دھاتی برتن پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں عامر خان تھالی ہاتھ میں تھامے آرتی اتار رہے ہیں جبکہ ایک تصویر میں ناریل پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے یہ پوجا کرن راؤ کے ہمراہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے نئے دفتر میں کی ہے۔

اداکار عامر خان نے اس موقع پر روایتی قمیص اور جینز پہنی ہوئی ہے، عامر خان نے اس دوران گلے میں ایک لمبی سی سفید شال اور ماتھے پر بڑی سی تلک بھی لگائی ہوئی ہے۔


بالی ووڈ اداکار عامر خان کے پوجا کرنے پر کچھ مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ مسٹر پرفکشنسٹ کسی نئی فلم کی تیاری کر رہے ہوں گے جبکہ کچھ مداح عامر خان کے ہندو روایتوں کو اپناتے ہوئے پوجا کرنے پر سخت ناراض نظر آ رہے ہیں۔


یاد رہے کہ رواں سال نومبر میں عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے فلاپ ہونے کے بعد اپنے کیریئر کے 35 برسوں میں پہلی بار اداکاری سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے ایک تقریب کے موقع پر بتایا تھا کہ 35 سال سے مسلسل اداکاری کرنے کے بعد اب وہ کچھ وقت اپنے بچوں اور والدہ کے ساتھ گزارنے کے خواہش مند ہیں۔

عامر خان کی 2018ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور 2022 میں آنے والی ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید