پاکستان کے ایک بڑے کاروباری ادارے کے مالک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، وہ لاہور ایئرپورٹ سے بیرون ملک جا رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری شخصیت کے خلاف ایف آئی اے پاور کمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کر رہا ہے، ایف آئی اے چند بڑی بڑی پاور کمپنیوں کے معاملات پر انکوائری کر رہا ہے۔
کاروباری شخصیت کا نام بیرون ملک جانے سے روکے جانے والی فہرست میں شامل تھا۔
قریبی ذرائع کاروباری شخصیت نے کہا کہ کاروباری معاملات صاف ستھرے ہیں، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، انکوائری میں تمام معاملات بتائیں گے اور سامنے لائیں گے۔