• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر، ایک اور رکاوٹ دور کرلی گئی

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں حائل ایک اور رکاوٹ دور کرلی گئی۔

ترجمان واپڈا کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاملے پر واپڈا، سول انتظامیہ اور کوہستان کے تینوں اضلاع کے عمائدین پر مشتمل متحدہ کوہستان جرگہ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق معاہدےکے تحت واپڈا اپر کوہستان، لوئر کوہستان اور کوہستان میں مزید ترقیاتی اسکیمیں عمل میں لائے گا۔

واپڈا ترجمان کے مطابق مقامی عمائدین یقینی بنائیں گے کہ ترسیلی لائن کی تعمیر میں رکاوٹ نہ آئے، واپڈا کوہستان کے تینوں اضلاع میں چھوٹے پن بجلی منصوبے، اسکول اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر تعمیر کرے گا۔

ترجمان کے مطابق درجہ چہارم کی ملازمتوں پر مقامی افراد بھرتی ہوں گے، دیگر ملازمتوں میں بھی مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

واپڈا ترجمان نے مزید کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید