• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی عہدیداروں نے جنگ بندی کیلئے امریکی انتظامیہ سے بالواسطہ رابطے کیے، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس عہدیداروں نے جنگ بندی کے لیے امریکی انتظامیہ سے بالواسطہ رابطے کیے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے امریکا کی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر آمادگی کا عندیہ دیا ہے۔

رپورٹ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایک مغربی ملک کے حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش ایک نامعلوم ملک کی خفیہ ایجنسی کے ذریعے پہنچائی گئی۔ 

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور سی آئی اے نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے لیے ایران کے سفیر نے گزشتہ روز امریکا سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو فی الحال مسترد کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید