• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: حکومت کو اینٹی ریپ ایکٹ2021 کیلئے 30 دن میں نظام وضع کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو اینٹی ریپ ایکٹ2021 کے نفاذ کیلئے 30 دن میں نظام وضع کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف 30 دن میں اسپیشل کمیٹی کا قیام عمل میں لائے۔ 

جسٹس طارق سلیم نے بچی سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت کے فیصلے میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اسپیشل کمیٹی تجاویز مرتب کرکے وزارت قانون و انصاف دو ماہ میں بھیجے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون و انصاف اینٹی ریپ ایکٹ کی دفعہ19 کے تحت رولز بنائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت زیادتی کے شکار افراد کو دیے گئے حقوق کی تشہیر کریں۔

لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالتیں فیصلے میں متاثرین کا پورا نام لکھنے کی بجائے مخفف لکھیں۔

عدالت نے کہا کہ صدر پاکستان نے اینٹی ریپ ایکٹ کی یکم دسمبر 2021 کو منظوری دی۔ افسوس وزارت قانون نے کمیٹی اور خصوصی عدالتوں کے نوٹیفکیشن میں کئی ماہ لگا دیے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس قانون کے مقاصد کے لیے فنڈ قائم نہیں کیا۔

قومی خبریں سے مزید