• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹیوں کی رنگت کا موازنہ کرنے اور بیسن لگانے کے مشورے نظر انداز کرتی ہوں، روبینہ دلیک

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ روبینہ دلیک نے کہا کہ لوگ انکی کمسن جڑواں بیٹیوں کی رنگت کا موازنہ کرتے اور مشورہ دیتے ہیں کہ انھیں بیسن لگانا چاہیے۔

واضح رہے کہ 37 سالہ روبینہ کی ابھینو شکلا سے سات برس قبل شادی ہوئی اور انکے ہاں نومبر 2023 میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔ 

روبینہ کا کہنا ہے کہ میری بیٹیاں ابھی پونے دو برس کی بھی نہیں لیکن میں انھیں یہ سکھاتی ہوں کہ وہ اپنی جلد کی رنگت کے حوالے سے مطمئن رہیں کیونکہ وہ خوبصورت ہیں۔ 

شملہ سے تعلق رکھنے والی روبینہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ بیٹیوں کی رنگت کا موازنہ کرتے ہیں، لیکن وہ ایسی باتوں کو بالکل پسند نہیں کرتیں، انہوں نے کہا چاہے بیٹیاں گوری ہوں یا سانولی، وہ دونوں کو ایک جتنا خوبصورت سمجھتی ہیں۔

اکتوبر 2020 میں ریئلیٹی شو بگ باس کے 14ویں سیشن میں شوہر کے ساتھ شرکت کرکے کامیابی حاصل کرنے والی روبینہ نے تازہ ترین وی لاگ میں خوبصورتی کے معیار پر گفتگو کی اور زور دیا کہ لوگ کس طرح ان کی 20 ماہ کی جڑواں بیٹیوں کی رنگت کا میں موازنہ کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری ایک بیٹی تھوڑی سانولی جبکہ دوسری گوری ہے، میں موازنہ کرنے والوں سے ہمیشہ کہتی ہوں کہ میری بیٹی خوبصورت ہے، چاہے وہ گوری ہو یا سانولی اور مجھے یہ موازنہ پسند نہیں۔ 

روبینہ نے کہا کہ وہ رشتہ داروں کی طرف سے گھریلو ٹوٹکوں کو بھی نظر انداز کر دیتی ہیں، جس میں وہ دال یا بیسن کا لیپ لگانے کا کہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید