• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ہدایت پر تونسہ کو ضلع بنانے کا فیصلہ

فوٹو—سوشل میڈیا
فوٹو—سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے تونسہ کو ضلع بنانے کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ گزشتہ روز ارکان اسمبلی نے عمران خان سے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی آج تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دیں گے، کابینہ سے بھی تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کی منظوری لی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی زیر صدارت ڈی جی خان کے ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا، جس میں شرکاء کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہاتھا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے قبل ہی تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دے دیا جائے گا۔

تونسہ شریف کو ضلع بنانے کے حوالے سے عثمان بزدار نے عمران خان کو بریفنگ دی تھی ۔

قومی خبریں سے مزید