• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون حرکت میں آئے تو عمران کی گرفتاری کبھی بھی ہو سکتی ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ قانون حرکت میں آئے تو عمران خان کی گرفتاری کسی بھی وقت عمل میں آسکتی ہے۔ وفاقی حکومت فراخ دلی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ ملکی معیشت کی تباہی کا ذمے دار بھی عمران خان ہی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر سعید غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ توشہ خانہ اور منی لانڈرنگ کیسز میں عمران خان کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں۔

سعید غنی نے عمران کے حالیہ بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی اور انصاف کے مطابق فیصلہ کیا تو یہ الیکشن کمیشن کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں نہ صرف ملکی معیشت تباہ کی بلکہ بے بنیاد الزامات کے ذریعے قومی اداروں کی ساکھ بھی متاثر کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید