• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں 3 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد کے علاقے شمس ٹاؤن جھنگی سیداں میں 3 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی 22 ستمبر کو گلی میں کھیل رہی تھی اور گھر واپس نہیں آئی، رات 11 بجے بچی کی والدہ نے اطلاع دی۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزم بچی کو لے جاتا دکھائی دیا تھا، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کاشف کو گرفتار کر کے بچی کی لاش برآمد کر لی ہے۔

ایس پی ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی ہے، زیرِ حراست ملزم نے بچی کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید