• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا

دانیہ شاہ—فائل فوٹو
دانیہ شاہ—فائل فوٹو

مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا۔

ملزمہ دانیہ شاہ کو کچھ دیر بعد جوڈیشل مسجٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دانیہ شاہ کے خلاف عامرلیاقت کی بیٹی اور بیٹے نے ایف آئی اے  میں شکایت درج کرائی تھی۔

ایف آئی اے کی جانب سے دانیہ شاہ کو گزشتہ روز لودھراں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بیٹی دانیہ شاہ کو پولیس اور کچھ افراد نے گھر میں گھس کر گرفتار کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ تھانے آئی ہوں تو کوئی کچھ نہیں بتارہا اور نہ ہی یہاں دانیہ موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید