• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا، ان لوگوں کو این آر او ٹو دیا گیا۔

لاہور میں صحافیوں و کالم نگاروں سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ نئی فوجی قیادت سے امید ہے وہ اپنے آپ کو نیوٹرل رکھے گی۔

عمران خان نے کہا کہ  میری جنگ قانون کی عملداری کیلئے ہے، آئین پر عمل کیے بغیر ملک کا کوئی ادارہ ٹھیک نہیں ہو سکتا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی جنگ نہیں، صرف پاکستان اور عوام کی بات کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جلد الیکشن ناگزیر، سیاسی استحکام آتے ہی معاشی صورت حال کو بہتر کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید