• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے کسے کتنا دبانا اورچھوڑنا ہے فیصلہ باجوہ کا ہوتا تھا، عمران


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر بطور وزیراعظم بے بس ہونے کا اعتراف کرلیا۔

وکلا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کسے کتنا دبانا ہے اور کسے چھوڑنا ہے۔

 پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایک ایک کرکے کرپشن میں ملوث بڑے بڑے نام بری ہو رہے ہیں، ان کے دور میں ان کرپٹ افراد کے خلاف کیسز مکمل تھے لیکن نیب کو کام کرنے نہیں دیا جاتا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ان سب کو این آر او ٹو دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان سے بھی این آر او دینے کا کہا گیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو این آر او دینا ملک سے غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، قانون کی حکمرانی ملک کو دلدل سے نکال سکتی ہے، قانون کی حکمرانی شہریوں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے، ملک میں کوئی مقدس نہیں سب کو قانون کے تابع ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید