• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی اور پرویز الہٰی نے تمام اختیارات عمران خان کو دیے ہیں، اسمبلی تحلیل کے معاملے پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے حکومت کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کیا لیکن موجودہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔

 انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات چاہتے ہیں اور حکومت احتساب سے چھٹکارا،  حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے شوشے چھوڑ رہی ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا ملک میں کوئی اور مسئلہ نہیں ہے پچھلے دو ماہ سے گھڑی گھڑی کی باتیں ہو رہی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ حکومت  مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، جب سے یہ آئے ہیں ملک تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، ہم نہیں چاہتے ملک ڈیفالٹ کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران نے اسپیکر قومی اسمبلی کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے، اسپیکر انفرادی طور پر یا اجتماعی طور پر تسلی کرنا چاہتے ہیں تو کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 75 فیصد الیکشن میں تحریک انصاف کو کامیابی ملی ہے، ہم سمجھتے ہیں موجودہ صورتحال کا واحد حل الیکشن ہیں۔

قومی خبریں سے مزید