امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت، اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی وجہ سے ملک 2 ٹکڑے ہوا۔
ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اللّٰہ نےموقع دیا تو ملک کو کرپشن اور قرض فری بناؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر عمران خان کو مسلط کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کو بلیک میل کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ان کے خلاف تمام کیسز ختم ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تینوں جماعتوں کے معاشی ماہرین عوام کو ریلیف نہیں دے سکے، قوم کو کارخانوں کی ضرورت ہے، لنگر خانوں کی نہیں۔