• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کو عوامی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے: فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پیچھا کریں گے، اسے عوام کی عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ ن لیگ انتخابات سے بھاگنے کے لیے الیکشن کمیشن کا استعمال نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈر یہ ہے کہ اپنے پارٹنرز کی مدد سے ن لیگ عوام کی عدالت سے بھی مفرور نہ ہو جائے۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمہوریت میں عوام کو حتمی فیصلوں کا اختیار ہے، اس حق کو تسلیم کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید