• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاوس نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے ایپ بنارہا ہے، کامران ٹیسوری

کامران ٹیسوری - فوٹو: فائل
کامران ٹیسوری - فوٹو: فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی بلیو بک قواعد پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے، یہ بلیو بک جانے سے قبل گرین بک میں تبدیل کروں گا۔ 

گورنر ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بنے 75 سال ہوگئے مگر اب بھی سوچتے ہیں ملک کون اور کیسے چلائے گا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو یہ نوجوان چلائیں گے جو اس وطن کا مستقبل ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ بھارت کے نوجوان آئی ٹی میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ 

کامران ٹیسوری نے کہا جلد گورنر ہاؤس سے ایسی ایپ بنا رہے جس سے نوجوانوں کو بہترین مواقع ملیں گے، سب کو مل کر اس شہر کو ٹھیک کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید