سکھر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 16 سالہ نوجوان لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سکھر کی فریکل کالونی میں نامعلوم ملزمان نے 16سال کے لڑکے پر تیزاب پھینک دیا جسے فوری مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تیزاب سے جھلسنے والا نوجوان اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
متاثرہ نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ رات میں بجلی بند تھی، ملزمان گھر میں گھس کر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔