• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں

فردوس عاشق اعوان—فائل فوٹو
فردوس عاشق اعوان—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر، رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ادا کی جائے گی۔

فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ مسجد و امام بارگاہ، امام صادق جی نائن 2 میں اداکی جائے گی۔

اس سے قبل یہ افسوس ناک خبر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا تھا کہ ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے سابقہ وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ رضاۓ الہٰی سے وفات پا گئی ہیں‘۔

قومی خبریں سے مزید