• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ، پیپلز پارٹی ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی - فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔ 

ن لیگ کی جانب سے میاں مرغوب، خلیل طاہر سندھو، خواجہ عمران نذیر نے تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائی۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ بھی ن لیگ اراکین کے ہمراہ تھے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی۔

حسن مرتضیٰ نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہم پارلیمان کو بچانےاور اس کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، 186 نمبرز حکومت کو دکھانے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ممکنات کے کھلاڑی ہیں وہ جسے چاہیں گے وہ اگلا وزیراعلی آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید