• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کے ساتھی ایم پی ایز سے ق لیگ کی قیادت کا رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کی قیادت کا پرویز الہٰی کا ساتھ دینے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں پرویز الہٰی کے ساتھی 10 میں سے 6 ایم پی ایز سے ق لیگ کی قیادت یعنی چوہدری شجاعت حسین نے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی قیادت ان ارکان پنجاب اسمبلی سے براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے۔

ق لیگ نے پرویز الہٰی کے ساتھی ایم پی ایز کو متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کےلیے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ کی قیادت براہ راست اور مختلف ذرائع سے رابطے کر رہی ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی رابطوں میں شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے 180 ووٹ ہیں، پرویز الہٰی کے 6 ساتھی شامل ہونے سے متحدہ اپوزیشن کے پاس وزارت اعلیٰ کے لیے 186 ارکان پورے ہوسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید