بھارت میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نگرانی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارت آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے رینڈم کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کا عمل آج سے شروع کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے عوام کو مجمع کی جگہوں پر ماسک پہننے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چین، جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا میں کورونا کیسز میں اضافے پر بھارت میں کورونا نگرانی کا عمل تیز کیا گیا ہے۔