• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر اجتماع کا اعلان، عمران خان خطاب کریں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کل گورنر ہاؤس پنجاب کے باہر اجتماع کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ  عمران خان نے فیصلہ کیا کہ کل گورنر ہاؤس کے سامنے اجتماع کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کل شام پانچ بجے گورنر ہاؤس کے باہر اجتماع سے آن لائن خطاب کریں گے۔

حماد اظہر نے کہا کہ پورے ملک میں ایک تماشا لگایا گیا ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کی توہین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت ہوگیا، عوام اب خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، اب ہمیں کھل کر بات کرنا پڑے گی، آئینی حدود کراس کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

قومی خبریں سے مزید