• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: چکی آٹے کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

لاہور میں آٹا چکی مالکان نے ایک بار پھر چکی آٹے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کر دیا۔

5 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 135 روپے فی کلو ہوگئی، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ہے۔

چکی آٹا اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق کھلا چکی آٹا آج سے نئی قیمت 135 روپے فی کلو کے حساب سے بیچا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت بڑھانے کی وجہ گندم کی فی من قیمت 4300 روپے سے تجاوز کرنا ہے۔

چکی آٹا ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ گندم بازار میں مل بھی نہیں رہی، جب تک گندم کی قیمت کم نہیں ہوگی، آٹا سستا نہیں ہوسکتا۔

تجارتی خبریں سے مزید