سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔
ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہیں۔
سعودی عرب نے 2021 میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈیپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔