• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہری پور: ضلعی انتظامیہ کی افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ہری پور میں افغان مہاجرین کے انخلاء کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے افغان مہاجر کیمپوں میں بجلی کی ترسیل بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی نے افغان مہاجر کیمپوں سے واپڈا تنصیبات ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، افغان مہاجر کیمپوں سے ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹر اتارے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ نے کہا کہ ہری پور میں 20 کے قریب افغان مہاجر کیمپ موجود ہیں، غیرقانونی افغان مہاجرین کو رہائش دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید