• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرمایہ محفوظ کرنے کی سونے کی خریداری کی لہر امریکی شرحِ سود فیصلے پر کمزور پڑ رہی ہے۔

سونے کا بھاؤ عالمی بازار میں 17 ڈالرز کم ہو کر 4 ہزار 191 ڈالرز ہو گیا۔

سونے کے عالمی بھاؤ نے آج 4200 ڈالرز کی نفسیاتی حد کو توڑا ہے تو بازار میں سوال ہے کہ کیا سونے کی سیف ہیون خریداری کا اب بھی جواز ہے؟

اس صورتِ حال میں مہنگائی قابو میں ہے اور شرحِ سود میں کمی کی توقعات ہیں، عالمی اسٹاک بازار توقعات پر تیز ہیں، جہاں سونے پر دھیان کم ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا آج 17 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے کا ہو گیا۔

دوسری جانب ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 457 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 482 روپے ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید