گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرضے میں 2022ء کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
ایک بیان میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک کے بیرونی قرض میں کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے بیرونی قرضے میں 2022ء کے بعد کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔
گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ درآمدات میں اضافے کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں ہے، رواں سال ترسیلاتِ زر 40 ارب ڈالر سے زائد ہوجائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ مالی سال 38 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئی تھیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نومبر 2024ء سے اکتوبر 2025ء تک خواتین کو 50 ارب روپے کی فنانسنگ کا ہدف تھا، تاہم 230 ارب روپے جاری کیے گئے۔
گورنر ایس بی پی نے کہا کہ ایس ایم ایز فنانسنگ گزشتہ سال 550 ارب روپے سے 700 ارب روپے تک بڑھ گئی۔