پاکستان نے 2027 تک 45 ایل این جی کارگوز کی خریداری منسوخ کر دی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قطر سے 24 اور اٹلی سے ایل این جی کے 21 کارگوز کی خریداری منسوخ کی، قطر سے 2026 میں درآمد کیے جانے والےایل این جی کارگوز میں سے 24 منسوخ کیے گئے۔
اٹلی کی کمپنی سے 2026 میں 12 کی بجائے صرف ایک ایل این جی کارگو درآمد کیا جائے گا۔
اٹلی کی کمپنی سے درآمد کیا جانے والا واحد ایل این جی کارگو جنوری 2026 میں آئے گا، 2027 میں اٹلی کی کمپنی سے خریدے جانے والے 12 میں سے 10 کارگوز منسوخ کردیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قطر اور اٹلی کی کمپنی سے ایل این جی خریداری کے طویل مدتی معاہدے ہیں، یہ منسوخی ایل این جی خریداری کے طویل معاہدوں کے تحت آنے والے کارگوز کے لیے کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ عالمی کمپنیوں کے ایل این جی کارگوز کی منسوخی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
اٹلی کی کمپنی کا پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ساتھ کارگوز سپلائی کا 15سال کامعاہدہ ہے، قطر کی کمپنی کا ایل این جی کارگوز کی فراہمی کا پی ایس او کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ ہے، پاکستان طویل مدتی معاہدوں کے تحت ہر ماہ 10ایل این جی کارگوز درآمد کرتا ہے۔