• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب نے اسپیکر کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی کل کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

 گورنر نے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین کا دفاع اور قانون کی پاسداری اسپیکر کی ذمہ داری ہے، اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر ایمانداری اور غیر جانبداری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے پابند ہیں، اسپیکر نے آئین کے تحت حلف اٹھایا ہے اس سے انحراف نہیں کر سکتے، اسپیکر نے رولنگ میں غیر قانونی نکات اٹھائے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ہائیکورٹ کیس اور منظور وٹو کیس کی غلط مثال دی ہے۔

اس سے قبل پنجاب میں سیاسی بحران پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق حتمی فیصلے کیلئے گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس  ہوا، جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید